متعلم دکانیں

متعلم دکانیں

متعلم دکانیں (زبان سیکھنے کی دکانیں) ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو مقامی کاروباروں کو اُن لوگوں کے لیے کیٹلان زبان کی ضروری تربیت دیتا ہے جو کسٹمر سروس فراہم کرتے ہیں لیکن بہت کم کیٹلان زبان بولتے ہیں۔ اکثر یہ لوگ اپنے کام کے شیڈول کی وجہ سے کیٹلان زبان کے کسی کورس میں شرکت کرنے سے محروم ہوتے ہیں اور اس وجہ سے، لسانی تعمیمی افسران انہیں یہ تربیتی سیشنز اکی پیش کش کرنے کے لیے دکان پر آتے ہیں۔

تقسیم کار

دکان کے لیے

آپ کیا حاصل کریں گے؟

  • کیٹلان زبان بولنے والے صارفین کو سمجھنے اور انہیں جواب دینے کے قابل بننا۔
  • CPNL کی ویب سائٹ اور سوشل نیٹ ورکس پر متعلم دکانیں کے طور پر تشہیر۔
  • اپنی دکان میں چسپاں کرنے کے لیے ایک تصدیقی سرٹیفکیٹ۔
مارکیٹ میں سرگرمی

ہم یہ کام کیسے کرتے ہیں؟

  • CPNL افسران ہفتے میں ایک یا دو بار پیر تا جمعہ، آپ کی دکان پر اس وقت آتے ہیں جو آپ کے لیے بہت ہی مناسب ہو۔
  • کل 15 تربیتی سیشنز ہوتے ہیں جو تقریباً 15 منٹ تک چلتے ہیں اور کارکنوں کی ضروریات کے مطابق ہوتے ہیں۔ ہم ان کی پیش رفت کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔
پیشہ ورانہ ملاقات

آپ کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں؟

  • گفتگو کا آغاز اوراختتام کرنے کے لیے کلمات، قیمتوں کے لیے نمبر، ہفتے کے دن، وغیرہ: اپنے گاہکوں کو سمجھنے کے لیے بنیادی کیٹلان زبان۔
  • آپ کی دکانوں میں موجود مصنوعات کے لیے الفاظ۔
  • لسانی آگاہی کے مختلف پہلو تاکہ آپ کیٹلان زبان میں صارفین کے ساتھ گفتگو کرنے کے فوائد سمجھ سکیں۔
متعلم دکانوں کی فہرست
تقسیم کار

شہریوں کے لیے

  • متعلم دکانیں پروجیکٹ میں شرکت کرنے والے لوگوں کو زیادہ اور بہتر کیٹلان زبان بولنے میں اپنی مدد کے لیے آپ کی ضرورت ہے۔
  • میں 'صبح بخیر' ('bon dia') کہیں۔
  • ان سے آسان سوالات پوچھیں
  • کیٹلان زبان میں بات کرنا جاری رکھیں تاکہ وہ آپ کے ساتھ اس کی مشق کر سکیں۔

Última actualització: 26/09/24